• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیفائیڈ سے بچائوکی مہم شروع کرنے کا اعلان

لاہور(خصوصی نمائندہ)ٹائیفائیڈ سے بچاو کی خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان۔پہلے مرحلے میں یہ مہم پنجاب کے 12 اضلاع میں یکم فروری سے شروع ہوگی۔ جس میں 9 ماہ سے 15 سال کی عمر تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے یہ بات ڈائریکٹر سی پی آئی ڈاکٹر بشیر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کی مہم مئی میں پنجاب کے 24 اضلاع میں شروع ہو گی،ٹائیفائیڈ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے لگائے جا رہے ہیں۔ پاکستان ٹائیفائیڈ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے والا دنیا کا تیسرا ملک بن جائےگا۔
تازہ ترین