کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پولیس کوئٹہ رینج کے انسپکٹر اور سب انسپکٹر رینک کے 22 افسران کو اِدھر سے اُدھر کر دیا گیا ۔ ڈی آئی جی آفس کوئٹہ سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق انسپکٹر محمد انور کھوکھر کو ایس ایچ او سول لائنز ‘ انسپکٹر محمد مختار کو ایس ایچ او قائد آباد ‘ انسپکٹر شوکت خان جدون کو ایس ایچ او ایئر پورٹ ‘ انسپکٹر عاشق حسین کو ایس ایچ او نوحصار ‘ انسپکٹر عبدالرب کو ایس ایچ او کچلاک ‘ انسپکٹر غلام مصطفی کو ایس ایچ او نیو کچلاک ‘ سب انسپکٹر عبدالرزاق مینگل کو ایس ایچ او خالق آباد شہید تھانہ ‘سب انسپکٹر محمد بابر بلوچ کو ایس ایچ او خروٹ آباد ‘ سب انسپکٹر جاوید اختر بزدار کو انڈسٹریل ایریا ‘سب انسپکٹر ہدایت اللہ ترین کو ایس ایچ او منظور ترین تھانہ ‘ سب انسپکٹر نیاز حسین کو ایس ایچ او سٹی ‘ سب انسپکٹر ثنا اللہ کو ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹائون اور سب انسپکٹر عتیق الرحمن دستی کو ایس ایچ او امیر محمد دستی پولیس تھانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ انسپکٹر عجب خان ‘انسپکٹر اللہ وسایا ‘ انسپکٹر شاہ محمد ‘ انسپکٹر ملک محمد مراد ‘ انسپکٹر محمد عتیق ‘سب انسپکٹر زمین حسین ‘ سب انسپکٹر محمد حمید ‘ سب انسپکٹر نذیر احمد سب انسپکٹر ملک محمد آصف کو پولیس لائن کوئٹہ رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے ۔