• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں اورتخریب کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،بلال کاکڑ

کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے کوآرڈی نیٹر برائے پبلک افئیرز بلال خان کاکڑ نے سبی میں ایف سی اہلکاروں پر بم دھماکہ،نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی ہے، ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ قوم فورسز کے ساتھ ہے اور دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہو کر عوام اور فورسز پر حملے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی کیلئے حکومت اور ادارے تمام وسائل بروے کار لا رئے ہیں اور ایسے واقعات میں ملوث دہشت گردوں اور تخریب کاروں کو کیفر کردار تک ضرور پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر دھماکے کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی ادارے، حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے ان حملوں کے باوجود دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں کمی نہیں بلکہ شدت آئے گی۔دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کے آلہ کار جب تک قانون کی گرفت میں نہیں آئیں گے اس وقت تک ان کا تعاقب کیا جائے گا۔اور ان پر کوئی رحم اور ترس نہیں کھایا جائے گا۔ انہوں نے اس المناک واقعے کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک شہداء کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تازہ ترین