• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ اور تاجروں کی نئے سالانہ ٹیکس سے متعلق ملاقات آج ہوگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کی جانب سے صفائی ستھرائی کے لئے عائد کئے گئے نئے سالانہ ٹیکس پر شدید ردعمل آنے پر انتظامیہ نے تاجروں کو میٹنگ کے لئے آج بلالیا ہے۔ تفصیل کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کی جانب سے صفائی ستھرائی کے لئے عائد کئے گئے حالیہ سالانہ ٹیکس پر رہائشیوں اور تاجروں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا جس کو دیکھتے ہوئے کینٹ بورڈ انتظامیہ نے تاجروں کو آج تجاویز کے لئے بلایا ہے۔ تاجروں میں مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمود،مرکزی سیکرٹری معظم وحید خواجہ، کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، ظفر اقبال خان، کلب عابد، اختر حسین، ملک ظہیر اعوان شامل ہیں۔
تازہ ترین