• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معیاری نمکو، ٹافیاں بنانیوالی فیکٹریوں پر چھاپہ،ملزمان گر فتار

پشاور(وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ پشاور نے پھندو روڈ پر غیر معیاری نمکو، چپس اور ٹافیاں بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مارتے ہوئے مالکان کو گرفتار کر تے ہوئے فیکٹریوں کو سیل کر دیا، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد نے پھندو روڈ پر غیر معیاری چپس نمکو اور ٹافیاں بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مارا، فیکٹروں میں انتہائی گندگی، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، مضر صحت تیل کے استعمال، زنگ آلود مشینیں اور صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔نمکو فیکٹری میں فرش کے اوپر انتہائی گندگی میں نمکو بنائے جا رہے تھے جبکہ دوسری فیکٹری میں کیمیکل سے زنگ آلود ہ مشینوں پر ٹافیاں بنائی جا رہی تھیں دوسری کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) ثوبیہ حسام طورو نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ روڈ پر پلاسٹک پولیتھین فیکٹری کو سیل کر کے مالک کو گرفتار کرتے ہوئے 615 کلو پلاسٹک پولیتھین بیگز کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔
تازہ ترین