• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے کپ: سندھ کی ناردرن کو شکست، ٹاپ پوزیشن مستحکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کپ ون ڈے میں جمعے کو سندھ نے ناردرن کو 13 رنز سے شکست دےکر 12 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن مضبوط بنالی۔ خرم منظور نے 122 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے لسٹ اے مقابلے میں 26 ویں سنچری کے ساتھ سعید انور کا ریکارڈبرابر کردیا۔ بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کوہرادیا۔ سندھ نے ناردرن کو 13 رنز سے ہرادیا۔ 278 رنز کے جواب میں ناردرن 264 رنز بناسکی۔ سندھ نے 6 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کو چھ وکٹوں سے ہرادیا ۔بلوچستان نے 297 رنز کا ہدف محض 2 گیندیں قبل 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ حارث سہیل 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب نے قاسم اکرم کے 108 رنز کی مدد سے 9 وکٹوں پر 296 رنز بنائے تھے۔ سدرن پنجاب نے کے پی کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 245 رنز کا مطلوبہ ہدف دس گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ کپتان شان مسعود 91 اور خوشدل شاہ 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کے پی ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تازہ ترین