کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی فیڈریشن نے مردوں اور خواتین کی ایشین چیمپئنزٹرافی کو ملتوی کردیا ہے ۔ میزبان بنگلہ دیش کورونا کی وجہ سے انعقاد میں عدم دل چسپی کا اظہار کررہا تھا ۔ جبکہ پاکستان، ملائیشیا کے علاوہ دیگر فیڈریشن بھی اس صورت حال میں کوئی رسک نہیں لینا چاہتی تھیں جس کے بعد ایشین ہاکی نے یہ فیصلہ کیا۔فیڈریشن کے مطابق ویمنز چیمپئنز ٹرافی رواں سال ستمبر جبکہ مینز چیمپئنز ٹرافی ڈھاکا میں اکتوبر میں ہوگی۔