• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، چینی کی قیمتوں کے تعین کا میکنزم بنانے کا حکم

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین کا میکنزم بنانے کا حکم دیدیا، تین ہفتوں میں سفارشات طلب کرلیں، جسٹس شاہد جمیل خان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزارنے موقف اپنایاکہ چینی کے بارے میں بنائے گئے کمیشن کی سفارشات پر عمل نہیں ہو رہا، روز بروز چینی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت نے ابھی تک چینی درآمد نہیں کی جس کی وجہ سےچینی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری طور پر چینی در آمد کی جانی چاہیے،عدالت نےوفاق اور صوبے سے مشاورت کرنے کاحکم دیا،عدالت کی افسران کو تیاری کے ساتھ آنے کی تنبیہ اورایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز کی عدم پیشی پر اظہار برہمی ۔

تازہ ترین