• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کا 300؍ ارب پاؤنڈز کا نیا شہر بسانے کا پروجیکٹ، پہلا سیکشن 2025ء میں مکمل ہوگا

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے صوبے تبوک کے سرحدی علاقے میں ایک نیوم کے نام سے ایک نیا شہر تعمیر کیا جا رہا ہے جو مکمل طور پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خیال ہے۔ ان کے خیال پر عمل کرتے ہوئے 300؍ ارب پائونڈز مالیت سے یہ نیا اور جدید شہر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس نئے شہر کو بسانے کا خیال 2017ء میں ریاض میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران کیا تھا۔

نئے شہر کو جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل سمارٹ شہر بنایا جائے گا۔ یہ نیا شہر مصر، اسرائیل اور اردن کی سرحد کے قریب اور ہرمز تیران (Strait of Tiran) کے قریب ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ نیوم شہر کا پہلا سیکشن 2025ء تک مکمل ہو جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی سرحدوں کے قریب تعمیر کیے جانے والے اس نئے شہر میں خصوصی اکنامک زونز تعمیر کیے جائیں گے اور یہاں کے قوانین ملک کے دیگر حصوں کے قوانین سے بالکل مختلف ہوں گے۔

تازہ ترین