• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 3روزہ اسٹار پراپرٹی نمائش، پہلے روز بڑی تعداد میں لوگوں کی دلچسپی

پشاور (نمائند ہ خصوصی ) پشاور میں پاکستان کی سب سے بڑی سہ روزہ پراپرٹی نمائش شروع ہوگئی ہے ۔پہلے روز پراپرٹی نمائش میں ہزاروں لوگوں نےشرکت کی اورنمائش میں گہری دلچسپی ظاہر کی، نمائش اتوار تک جاری رہے گی ۔ جمعہ کو ڈینزٹریڈ سنٹرپشاورمیں واقع شیرازارینا میںسہ روزہ اسٹارپراپرٹی ایکسپو کاافتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نےنمائش کوخیبر پختون خوا کے لئے معاشی طور پر خوش آئند قراردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اسٹار مارکیٹنگ نے واقعی بہت بڑی ایکسپو کا انعقاد کر دکھایا ہے ۔ خیبر پختونخوا میں ہاؤسنگ کے شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل کی ضرورت ہے اور اس سے منسلک سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔اس قسم کے ایکسپو سے ہاؤسنگ کے میدان میں مقابلہ کا رحجان پیدا ہوگا اور صوبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔صوبائی معاون خصوصی برائےصنعت وتجارت نے ایکسپو میں شریک ڈویلپرز میں شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔ پشاور کے ڈینز ٹریڈ سینٹر میں واقع شیراز ارینا میں پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی نمائش میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور مختلف ڈویلپرز کی جانب سے پیش کئے جانے والے ڈسکاؤنٹس سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اس موقع پر پاکستان کے صف اول کے بلڈرز اور ڈویلپرز کے علاوہ سٹار مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو واثق نعیم ، منیجنگ ڈائریکٹر اخلاق احمد ، معروف سکالر انیق احمد ، سن بلڈرز کے منیجنگ ڈائریکٹر محمود احمد خان ، سٹار مارکیٹنگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تصدق حسین ، ریجنل ڈائریکٹرز غیاث انور ، جاوید ملک ، علی حبیب ، یاسر رشید ، عمیر یوسف ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل بزنس طارق آفریدی ، معززین اور صحافی موجود تھے ۔ سہ روزہ اسٹار پراپرٹی ایکسپو میں خیبر پختون خوا کے علاوہ پاکستان بھر کے ڈویلپرز اور بلڈرز کے رہائشی اور کمرشل منصوبوں کی پراپرٹیز خصوصی ڈسکاؤنٹ پر دستیاب ہوں گی ۔ اسٹار مارکیٹنگ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس پراپرٹی ایکسپو میں آنے والے لوگوں کے لئے مفت پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے ۔ 22 جنوری سے 24 جنوری تک جاری رہنے والی اسٹار پراپرٹی ایکسپو میں پشاور کے علاوہ اسلام آباد ، مردان ، نوشہرہ ، ایبٹ آباد ،لاہور ، کراچی ، ملتان ، فیصل آباد اور دیگر شہروں کے معروف ڈویلپرز کے بہترین رہائشی اور کمرشل منصوبے پیش کئے جا رہے ہیں ۔دریں اثناء خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کی بحالی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ، صوبے میں رئیل سٹیٹ کاروبار کو فروغ مل رہا ہے اور کاروبار کے مواقع بھی بٍڑھ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں اسٹارمارکیٹنگ کے زیر اہتمام پراپرٹی ایکسپو کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے پراپرٹی کاروبار سے منسلک مختلف اسٹالز کا دورہ کیا ۔

تازہ ترین