• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی بچوں کے والدین کو معاونت فراہم کی جائیگی ،ثمینہ عارف علوی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی نےکہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت فروری سے خصوصی بچوں کے والدین کو معاونت فراہم کی جائے گی،خصوصی بچوں کی انفرادی ضروریات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ کیلئے متعلقہ اداروں سے مل کر کام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی افراد کی فائونڈیشن کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ثمینہ عارف علوی کو جسمانی اور ذہنی طور پر معذور بچوں کی بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ معذور بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے ون ونڈو آپریشنز شروع کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناءانہوں نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر سے ملاقات کے دوران ہدایت کی کہ آڈٹ آٹومیشن کے عمل کو تیزی سے مکمل کریں تاکہ ادارے میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ آڈیٹر جنرل نے صدر کو اے جی پی آفس کی کارکردگی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ادارے کی استعداد کار میں بہتری لانے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
تازہ ترین