• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6ماہ میں ریلوے کو بہترکرکے دکھاؤنگا،اعظم سواتی

لاہور (جنرل رپورٹر ) میرا ساتھ دیں6 ماہ میں اسی رولنگ سٹاک سے ریلوے کو بہترکرکے دکھاؤنگا۔ اچھے کام پر مزدوروں کو انعام دوں گا ملازمین کا اوور ٹائم ختم نہیں کیا بغیر کام کے کوئی اوور ٹائم نہیں دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی سے پاکستان ریلوے کی ٹریڈ یونینز کے وفود کی ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ملاقات کےموقع پر کیا۔ ملاقاتیں ریل مزدور اتحاد کے رہنمائوںکی قیادت میں ہوئیں۔اس موقع پروزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی نے یونینزوفود کو ریلوے ملازمین کے جائز مطالبات اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔انہوں نے کہا کہ ا ب کوئی افسر کمیشن لینے کا سوچ بھی نہیں سکے گا۔ آپ کا براہ راست میرے ساتھ رابطہ رہے گا۔ ایسا سسٹم لا رہےہیں جس میں شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے گا۔ وزیر ریلوے نے کیٹرنگ ٹھیکیداروں کی ریلوے میں ٹھیکہ نہ ملنے کی صورت میں سیکورٹی کی مد میں پڑی رقم کو ایک ہفتے میں ادا کرنے کا بھی وعدہ کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی پولیس اہلکار یا ریلوے ملازم آئندہ آپ سے مفت خوری کرسکے گا اور نہ آپ کے کام میں مداخلت کرسکے گا۔وفاقی وزیر ریلوے نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کا دورہ کیاجہاںائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کی انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو رائل پام کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق چلانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وہاں وفاقی وزیر ریلوے نے رائل پام مینجمنٹ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بزنس مین کو سہولت دیں تبھی آپ کی زمینیں کمرشل بنیادوں پر چل سکیں گی۔
تازہ ترین