• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جریمی نے بھی ریستوران مالکان کو ٹرول کردیا

معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلن نے اسلام آباد کے ریستوران کے مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے والی مالکان کو ٹرول کردیا۔

 جریمی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک مختصر ویڈیو میں باہر ملک میں ریسٹورنٹ کے ویٹر کے گیٹ اپ  میں اُلٹی سیدھی اردو بولنے کی کوشش کی۔

ویڈیو کے آخر میں پیغام دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہمارے لوگ کتنے عجیب ہیں، کوئی غلط انگریزی میں بات کرے گا تو اس کا مذاق اڑایا جائے گا، اور اگر کوئی انگریز تھوڑی سی اردو بول لے پاگل ہوجاتے ہیں۔

جریمی نے اپنے ٹوئٹ میں طنزیہ یہ بھی لکھا کہ ’میرے مینیجر نے مجھے اچھی اردو نہ بولنے پر فارغ کردیا ہے۔‘

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خواتین جو خود کو ایک ریسٹورنٹ کا مالک بتاتی ہیں وہ اس ریسٹورنٹ کے منیجر کو بلا کر اس کے ساتھ انگریزی میں بات چیت کرتی ہیں جبکہ منیجر کی انگریزی اتنی اچھی نہیں ہوتی جس پر وہ اس کا مذاق بناتی ہیں اور تمسخر اڑاتے ہوئے ہنستی بھی ہیں۔


بعدازں ریستوران کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم کے ایک رکن کے ساتھ ’ہلکی پھلکی گفتگو‘ کو لوگوں کی جانب سے غلط انداز میں لیے جانے پر افسوس اور حیرانی ہے۔

تازہ ترین