• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبر زیدی نے یکم جولائی سے 5ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی

سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یکم جولائی سے 5ہزار کے نوٹ بند کردے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شبر زیدی نے لکھا کہ ’حکومت دو ماہ پہلے ہی 5 ہزار کے نوٹ ختم کرنے کا اعلان کرے۔‘

سابق ایف بی آر چیف نے کہا کہ حکومت کو ٹرانزیزشن کیلئے  پہلے سے ہی منصوبے کا اعلان کرنا چاہئے۔

شبر زیدی نے کہا کہ بڑے نوٹوں کی بندش میں رکاوٹ بننے والوں کو اس کے غلط استعمال کے بارے میں پتہ نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذاتی مفادات بھی ایسا کرنے سے روکتے ہیں۔

 خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی شبر زیدی کا کہنا تھا کہ معیشت ٹھیک کرنے کا واحد علاج 5 ہزار کا نوٹ بند کرنا ہے۔

شبر زیدی نے کہا تھا کہ مارکیٹ میں بڑے نوٹ ختم کرنے سے مہنگائی بھی کم ہوجائے گی۔

تازہ ترین