• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی نے خفیہ خط منظر پر لاکر غیر مناسب اقدام کیا، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خفیہ خط کو علی زیدی نے منظر پر لاکر غیر مناسب اقدام کیا ۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی اور کارکنوں کی پیپلزپارٹی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ لوگ بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چا ہتے ہیں اسی سلسلے میں آج ایم کیو ایم کے سکھر سے دو مرتبہ ایم پی اے بننے والے سلیم بندھانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے کورنگی کے مختلف عہدیداران بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ سندھ کے خط کو منظرعام پر لانے پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کے اجلاس میں تلخی ضرور ہوئی تھی، وزیراعلیٰ نے جو خط لکھا تھا اس کا انہیں بھی علم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ خط پر کونفی ڈینشل( (confidential لکھا ہوا ہے لوگ اندازہ لگالیں کہ کن کی جانب سے سنجیدگی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، علی زیدی نے خط میں وہ کچھ لکھ دیا جو نہیں لکھنا چاہیے تھا۔

سعید غنی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے میٹنگ کے دوران انتہائی صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا اور اسد عمر سے کہا کہ ایسا رویہ وفاقی وزیر کی جانب سے مناسب نہیں۔

وزیراعلیٰ نے اسد عمر سے اس پر گلہ ضرور کیا کہ یہ آدمی اس لائق نہیں کہ اسے ایم این اے ہونا چاہیے۔

تازہ ترین