• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا، شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا، لٹیروں کا کڑا احتساب ہوگا۔

ملتان میں کارکنان سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بغیر منزل کا کارواں ہے، جسے اپنی منزل کا بھی نہیں پتا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلے استعفے دے رہے تھے، پھر لانگ مارچ اور اب تحریک عدم اعتماد کی بات کی ہے۔ 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد کبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا۔

شاہ محمود قریشی نے باور کروایا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا، لٹیروں کا کڑا احتساب ہوگا۔

امریکی انتظامیہ کی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان، نومنتخب جوبائیڈن انتظامیہ سے تعلقات میں اضافے کے لیے پُرامید ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نومنتخب امریکی قیادت سے قریبی راوبط استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے سر توڑ کوششیں کیں، افغان امن عمل سے متعلق نئی امریکی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

وزیر خارجہ نے تجویز دی کہ نومنتخب امریکی انتظامیہ کو افغانستان میں جاری عمل مزید آگے لے کر جانا چاہیے۔

تازہ ترین