• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی ہی عوام کو بنیادی حقوق دلواسکتی ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپوٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی دشمنی، آئی ایم ایف کی غلامی، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پراپوزیشن اور حکمران جماعتیں ایک پیج پر ہیں، صرف جماعت اسلامی ہی ہے جو عوام کو اس کے بنیادی حقوق دلواسکتی ہے، کراچی اپنی اصل شکل کی طرف لوٹے گا،30جنوری کو شہر بھرمیں 50مقامات پر احتجاجی دھرے دیے جائیں گے اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے تحت کریم آباد چورنگی پر درست مردم شماری، با اختیار شہری حکومت و فوری بلدیاتی انتخابات اور شہر قائد کے گھمبیر مسائل کے حوالے سے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مظاہرے میں سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے دور میں کروائے گئے ترقیاتی کاموں پرمشتمل ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔

تازہ ترین