آپ آف لائن ہیں
منگل17؍رجب المرجب 1442ھ 2؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جب بیٹنگ کیلئے کریز پر آتا ہوں تو میرے ذہن میں کپتانی نہیں ہوتی، بابر اعظم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جب بیٹنگ کے لئے کریز پر آتا ہوں تو میرے ذہن میں کپتانی نہیں ہوتی میں کوشش کرتا ہوں کہ بیٹسمین کی حیثیت سے اپنی ذمے داریوں کو پورا کروں۔ہفتے کو پی سی بی ویب سائٹ پر سابق کپتان رمیز راجا کو انٹر ویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں جارح مزاجی کا ہونا ضروری ہے، چاہتا ہوں کہ وائٹ بال میں بلاخوف کرکٹ کھیلیں۔ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ایک دو وکٹ کے بعد بریک لگ جائیں۔ ہمیں وائٹ بال کرکٹ میں اوپر کی پوزیشن پر فخر زمان جیسا پاوور ہٹر چاہیے۔ باہر سے لگتا ہے کہ یہ کھلاڑی پرفارم نہیں کررہا، ہمیں اندر رہ کر معلوم ہوتا ہے کہ کون کتنے پانی میں ہےاگر کوئی کھلاڑی آوٹ آف فارم ہے تو ضرورت ہے کہ ان کو سپورٹ کریں۔

اسپورٹس سے مزید