• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں میچ، مسافر وقت سے پہلے ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوں، ترجمان پی آئی اے

کراچی (جنگ نیوز) ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کراچی میں میچ کی وجہ سے مسافر وقت سے پہلے ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہوں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق آئندہ چند روز کراچی میں کرکٹ میچ کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑکیں دن میں بند رہیں گی جبکہ پی آئی اے کے چیک اِن کاؤنٹر اندرون ملک پرواز وں کیلئے روانگی سے 45؍ منٹس قبل اور بیرون ملک پروازوں کی روانگی سے ایک گھنٹہ تیس منٹ قبل بند کر دیئے جاتے ہیں اس لئے پی آئی اے کے کراچی سے سفر کر نے والے مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ وقت سے پہلے ائیر پورٹ کیلئے روانہ ہوں ۔

تازہ ترین