• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع زرعی قوانین، بھارتی حکومت اور کسانوں کے مذاکرات بغیر اتفاق رائے کے ختم

نئی دہلی(اے پی پی)بھارت کے وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کا کہنا ہے کہ نئے زرعی قوانین میں کوئی خامی نہیں ہے اور حکومت نے زرعی قوانین کو 18 مہینوں تک ملتوی کرنے کی پیشکش کی ہے اس سے بہتر ہم مزید کچھ نہیں کر سکتے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی حکومت اور کسانوں کے مابین متنازعہ زرعی قوانین پر جاری مذاکرات کے 11 واں دور بھی بغیر کسی اتفاق رائے کے ختم ہوگیا جبکہ مزید مذاکرات کے لئے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہاکہ اگلی میٹنگ اسی وقت ہوسکتی ہے ،جب کسان تنظیمیں حکومت کی تجویز کو ماننے کے لئے تیار ہوں ۔ حکومت کی جانب سے کوئی اور تجویز نہیں دی گئی تھی۔ 

تازہ ترین