• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈاپ کیس سے منسلک ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آ گئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹڈاپ کیس میں اربوں روپے کی کریشن کا معاملہ، کیس سے منسلک ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹڈاپ کیس میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہےجس میں عبدالقادر عرف بھولا سمیت کئی افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

کیس میں کئی اہم سیاسی شخصیات بھی زیر تفتیش ہیں، کیس کے مرکزی ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹڈاپ محمد شکیل، اور مختلف کمپنیوں کے افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

کارپوریٹ کرائم سرکل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ٹڈاپ محمد شکیل نے مختلف کمپنیز کے ساتھ ایکسپورٹس کی مد میں کئی جعلی ای فارمز بنوائے۔

جعلی ای فامنز کے ذریعے ظاہر کی گئی ایکسپورٹ کی مالیت 515؍ ملین امریکی ڈالر بنتی ہے جو پاکستانی 35ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

ایف آئی اے کو کیس میں منی لانڈرنگ کے شواہد بھی ملے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق اس رقم سے کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز سیون میں دو ہزار گز کی زمین خریدی گئی جو قادر عرف بولا کے نام پر تھی، یہ زمین منی لانڈرنگ سے حاصل ہونے والی رقم سے خریدی گئی۔

تازہ ترین