• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، 45 اموات، 1927 نئے کیسز، 1737مریض صحتیاب

کراچی، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسی) کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 43مریض انتقال کر گئے ، کووڈ 19سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد11247تک پہنچ گئی ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 1927نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 تک پہنچ گئی، گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے1737مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، اب تک ملک میں کورونا4 لاکھ 84 ہزار508 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35063تک پہنچ گئی ۔ دوسری جانب ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کے صوبے میں 635 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ تشخیص کی شرح کا 10.5 فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3888 ہوگئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوںمیں 825مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی تعداد218688ہوچکی ہے۔

تازہ ترین