آپ آف لائن ہیں
منگل17؍رجب المرجب 1442ھ 2؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نمل کے طلبا ء کی آن لائن امتحانات لینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگو ئجز (نمل) کے طلبا نے کورونا کی بناء پر آن لائن امتحانات لینے کے حکم کے اجراء کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ہفتہ کے روز مختلف طلباء نے دائرکی گئی درخواست میں ایچ ای سی اور یونیورسٹی انتظامیہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلائو سے بچنے کے لئے انہیں پورا سمسٹر آن لائن پڑھایا لیکن اب انہیں امتحانات یونیورسٹی میں دینے کی ہدایت کی ہے ۔طلباء نے فاضل عدالت سے یونیورسٹی انتظامیہ کو کورونا کی وجہ سے آن لائن امتحانات لینے کا حکم جاری کرنے اوراس درخواست کے حتمی فیصلے تک یونیورسٹی کو طلبا کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ۔

اسلام آباد سے مزید