• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں کواغواکرلیاگیا ۔تھانہ آراے بازارکو محمدشعیب خان نے بتایاکہ کسی نے اس کی23سالہ بیٹی (ح) کو اغواء کر لیا۔تھانہ گوجرخان کو ساجد محمود نے بتایاکہ نثار اختر ہمراہ نئیر زوجہ نثار اختر،اکثر علی ،مدیحہ اختر میرے گھر میں داخل ہو گئے ۔ نثار اخترنے پسٹل نکال لیا اور کہا کہ پیچھے ہٹ جاؤ جومیری بیٹی (ش) بی بی عمر 23سال کو زبر دستی اغواء کر کے لے گیا ۔میری بیٹی جو شادی شدہ ہے جس کا خاوند برظانیہ میںہوتا ہے۔ نثار اختر کمرے میں پڑا میری بیٹی کا ایک بیگ بھی اٹھاکرلے گیا جس میں 8 تولے سونا اور 6لاکھ روپے تھے ۔
تازہ ترین