• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 2 سال قبل اغواء ہوئی لڑکی منگھو پیر سے بازیاب


کراچی کے علاقے منگھو پیر سے پولیس نے 2 سال قبل اغواء ہونے والی لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔

اغواء کے الزام میں خاتون اور مرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق منگھوپیر سے 2 سال قبل اغواء ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا، لڑکی کے اغواء میں ملوث ملزم مہراب اور عاصمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لڑکی کے اغواء کا مقدمہ مغویہ کے بھائی علی محمد کی مدعیت میں منگھو پیر تھانے میں درج ہے۔


گرفتار اغواء کاروں میں مدعی کی بیوی اور سسر شامل ہیں، مدعی کے سسر نے زبردستی کم عمر مغویہ سے نکاح بھی کیا تھا، اغواء کا یہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

تازہ ترین