• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی سے ایک روز قبل ورون دھون کی کار کو حادثہ

بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی شادی سے ایک روز قبل اُن کی کار کو حادثہ پیش آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ورون دھون کے دوست نے اُن کی شادی سے ایک روز قبل اُن کے لیے بیچلرز پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔

ورون دھون اپنی بیچلرز پارٹی میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں اداکار کی کار کو حادثہ پیش آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون کی کار کو زیادہ بڑا حادثہ پیش نہیں آیا، خوش قسمتی سے حادثے میں نہ تو کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی اُن کی کار کو زیادہ نقصان پہنچا۔

بیچلرز پارٹی میں شرکت کے بعد ورون دھون علی باغ کے مینشن پہنچے جہاں ان کی شادی کی تقریبات ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون آج یعنی 24 جنوری کو اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں گے۔

اس نئے بننے والی جوڑی نے اپنی شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں اور اس ضمن میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے علی باغ میں ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل دی مینشن ہاؤس بک کیا ہے جہاں پر شادی کی تمام رسمیں ہوں گی۔

ورون دھون اور نتاشا دلال کے اہلخانہ اس مینشن میں پہلے ہی جاچکے ہیں جبکہ دونوں کی شادی کی تقاریب کا آغاز  22 جنوری سے ہوچکا ہے۔

تازہ ترین