بھارتی اداکارہ کرینہ کپور بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی منگنی کو منظر عام پر لے آئیں، ورون نے بھی اس سے انکار نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پروگرام میں کرینہ نے ورون دھون سے شادی سے متعلق سوالات پوچھے اور باتوں باتوں میں نتاشا دلال کو ورون کی منگیتر بھی کہا۔
ورون اور نتاشا بچپن کے دوست ہیں تاہم دونوں نے اب تک شادی یا منگنی کے حوالے سے کھل کر کوئی بات نہیں کی ہے لیکن جب کرینہ نے نتاشا کو منگیتر کہا تو ورون نے اس کی تردید نہیں کی۔
ورون نے کہا کہ وہ اور نتاشا کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور دونوں شادی کے بغیر ہی ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں لیکن گھر والے چاہتے ہیں کہ ہم شادی کرلیں۔
خیال رہے کہ ورون دھون اور نتاشا نے رواں برس تھائی لینڈ میں شادی کا پلان بنایا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے انہیں ارادہ تبدیل کرنا پڑا۔