• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا وائرس کے 630 مریضوں کی تشخیص، 4 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9228 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 630 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3892 ہوگئی ہے۔ جبکہ اب تک 2641939 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ اور 241200 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 793 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 219481 ہوچکی ہے اور اس وقت 17827 مریض زیر علاج ہیں۔ 


جن میں سے 16916 گھروں میں، 13آئسولیشن سینٹرز میں اور 898 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اور 810 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 630 نئے کیسز میں سے 469 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع جنوبی 170، ضلع شرقی 158، ضلع وسطی 72، ضلع ملیر 31،  ضلع غربی 26  اور کورنگی میں 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 23، میرپور خاص20، ٹھٹہ 20 جامشورو اور  ٹنڈو الہیار16 - 16، ٹنڈومحمد خان 13، سجاول 14، نوشہرو فیروز 12، دادو، سانگھڑ، شہید بینظیرآباد اور شکارپور میں 1 - 1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین