وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے خلاف پروپیگنڈے کی وجوہات بتادیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے دعویٰ سے کہا کہ پورے ملک میں کہیں ترقیاتی کام ہورہا ہے تو وہ سندھ میں ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف آئے دن کوئی نہ کوئی شوشا چھوڑ دیا جاتا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سید مراد علی شاہ کے خلاف کسی نہ کسی ریفرنس کی بات کی جاتی ہے، یہ ریفرنس اس ادارے پر بنایا جارہا ہے جو منافع بخش ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو واضح کرچکے ہیں کہ 2023 تک سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ہی رہیں گے، چاہے وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوں یا کہیں بھی ہوں۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ فارن فنڈنگ کیس بھی وفاقی حکومت کی منافقت ہے۔