• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ہیں، چیئرمین نیب


چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت موجودہ ہیں۔

ایک بیان میں جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن ریفرنس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی اسکینڈل، تحقیقات انجام تک پہنچائیں گے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ آٹا اور چینی اسکینڈل کی جاری تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔


اُن کا کہنا تھاکہ فالودہ، چھابڑی اور پاپڑ والوں کے نام پر اربو ں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ نیب وائٹ کالر میگا کر پشن مقدمات کی تحقیقات کرتا ہے، ایسے کیسز کی تحقیقات کے دوران شواہد اکٹھے کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

تازہ ترین