• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس اعوان کا 50 لینڈ گریبرز کی فہرست کے اجراء کا اعلان


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے 50 لینڈ گریبرز کی فہرست جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج جن 50 لینڈ گریبرز کی فہرست جاری کی جائے گی، اُن میں جاوید لطیف اور خرم دستگیر کے والد کے نام سرفہرست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھوکھر برادران کی پشت پناہ ن لیگ ہے، جو شاہی خاندان کو مہنگے تحفے دیتے رہے ہیں۔


فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا کہ کھوکھر برادران جعلی راج کماری کو 50 لاکھ کا پرس اور شریف خاندان کو گھر اور گاڑیاں تحفے میں دے چکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اُن لوگوں کے نام جاری کریں گے جنہوں نے ریاست کی املاک کو گِدھ بن کر نوچا ہے۔

تازہ ترین