• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈر سلطنت عمرانیہ کے چلنے ہیں تو عدالتوں کو تالا لگادیں، رانا ثنا اللّٰہ


اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ سلطنت عمرانیہ کے آرڈر چلنے ہیں تو عدالتوں کو تالے لگادیں۔

لاہور میں اویس لغاری کے ہمراہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کھوکھر برادران کو نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ کھڑے رہنے پر ٹارگٹ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، عثمان بزدار حکومت کا ناقابل معافی جرم فراموش نہیں کرے گی۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ سلطنت عمرانیہ کی آلہ کار بننے سے باز رہے، قانون کے رکھوالے اداروں نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی ہیں۔


اُن کا کہنا تھا کہ قانون کے رکھوالے اداروں نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائیں، سلطنت عمرانیہ میں بنی گالہ اینڈ کمپنی کے آرڈر چلنے ہیں تو عدالتوں کو تالے لگا دیں۔ 

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نواز شریف کے بغض میں اندھے ہوچکے ہیں، پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ سلطنت عمرانیہ کی آلہ کار بننے سے باز رہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ عثمان بزدار عمران نیازی کے اشاروں پر چلنے کے بجائے اپنا ذہن استعمال کریں، کل آپ بھی اپوزیشن میں آئیں گے، اس انجام کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ہر رہنما اور کارکن نیازی حکومت کی فسطائیت سے گھبرانے والا نہیں ہے۔

تازہ ترین