• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: 4 روز میں 176 پولیس اہلکار کورونا وائرس کے شکار

سندھ پولیس میں گزشتہ چار روز کے دوران کورونا وائرس کے 176 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 5422 ہوگئی۔

انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے دوران فرائض کی ادائیگی میں 23 پولیس افسران و جوان شہید ہوئے۔


ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ 553 افسران و جوان اب بھی زیر علاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک 4846 افسران و جوان کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین