• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


روس میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔

مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے، جھڑپوں کے دوران مارپیٹ کے مناظر بھی عام ہوگئے۔

صدر پوٹن کے مخالف رہنما ناوالنی کی گرفتاری پر ہونے والے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاج میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔


پولیس نے مختلف شہروں میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کردیا اور 2 ہزار 500 سے زائد کو گرفتار کرلیا۔

امریکا اور یورپی یونین نے مظاہرین کی گرفتاری کی مذمت کی، نیویارک میں مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج بھی کیا گیا۔

روس میں ناوالنی کو گزشتہ ہفتے پانچ ماہ بعد وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

تازہ ترین