• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے بعد غریبوں کو معاشی ازالہ کرنے میں ایک دہائی لگے گی، آکسفیم

کراچی (جنگ نیوز) نیو آکسفیم نے انکشاف کیا ہے کہکورونا سے مالی طور پر متاثر ہونے والے دنیا کے ایک ہزار امیر ترین لوگ اپنے نقصانات کا ازالہ صرف 9 ماہ میں کر پائیں گے جبکہ دنیا کے غریب ترین لوگوں کو معاشی نقصان پورا کرنے میں ایک دہائی لگے گی۔آکسفیم کی ʼوائرس کی تفریق رپورٹ ورلڈ اکنامک فورم کے افتتاحی روز ڈیووس ایجنڈے میں شائع ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ-19 ہر ملک میں معاشی عدم مساوات میں اضافے کا باعث بنے گا اور یہ ایک صدی سے مرتب ہونے والے ریکارڈ کے مطابق پہلی مرتبہ ہوگا۔بڑھتے ہوئے معاشی عدم مساوات کا مطلب ہے کہ کووڈ-19 کے بعد غربت کے شکار لوگوں کو واپسی کے لیے ایک ہزارارب پتی سفید فارم امیر ترین افراد کے مقابلے میں 14 گنا طویل عرصہ لگے گا۔

تازہ ترین