آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی ٹیسٹ میں نعمان علی اور عمران کے ڈیبیو کا امکان

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر)نیشنل اسٹیڈیم کی سلو اور خشک پچ کو دیکھتے ہوئے ٹیم انتظامیہ اوپنر عمران بٹ اور سندھ کے شہر کھپرو سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کو ٹیسٹ کیپ دینے پر غور کررہی ہے۔ البتہ سعود شکیل کو پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔ طویل سوچ وبچار اور سلیکٹرز سے مشورے کے بعد اظہر علی کو اوپنر کے بجائے اپنی اصل پوزیشن ون ڈائون پر کھلایا جائے گا۔عابد علی کے ساتھ عمران بٹ اوپننگ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی وضاحت مانگی تھی کہ کتنے کھلاڑی ٹیسٹ کے دوران ڈریسنگ روم میں رہ سکتے ہیں۔ آئی سی سی نے بتایا ہے کہ کن کشن قانون کی وجہ سے گیارہ رکنی ٹیم کے ساتھ چھ ریزرو کھلاڑی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈائون پر اظہر علی، چوتھے نمبر پر بابر اعظم، فواد عالم پانچویں اور وکٹ کیپر محمد رضوان چھٹے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ تین فاسٹ بولروں میں فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی جبکہ اسپنرز یاسر شاہ اور نعمان علی شامل ہوں گے۔

نعمان کو رنز روکنے کی ذمے داری دی جائے گی۔ یاسر شاہ اٹیک کرینگے۔