• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کونسل یورپ کے تحت کل بین الاقوامی ویبینار منعقد کیا جائے گا

برسلز (حافظ انیب راشد ) کشمیر کونسل یورپ کے تحت کل بین الاقوامی ویبینار منعقد کیا جائے گا ،۔ اس آن لائن سیمینار کا عنوان "جمہوریت و انسانی حقوق، یورپ میں کرفیو، کشمیر میں کرفیو،آئیے فرق کو سمجھتے ہیں" ہے۔کشمیرکونسل ای یو کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، یہ وییبنار 26 جنوری یوم سیاہ (بھارت کا یوم جمہوریہ) کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے اور اس آن لائن تقریب میں اہم کشمیری شخصیات شرکت کرکے دنیا کی توجہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے جمہوری حقوق کی پامالی کی طرف دلائیں گی۔ اس کے علاوہ، یورپ سمیت دنیا کے دیگر خطوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات، دانشور، صحافی اور ماہرین شرکت کرکے جمہوری حقوق سے محروم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ واضح رہے کہ دونوں طرف کے کشمیری اور دنیا کے دیگر خطوں کے رہنے والے کشمیری ہرسال چھبیس جنوری یعنی بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ ویبینار سے سابق رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم، سیاسی نفسیات کی ماہر ماریان لوکس، سابق رکن یورپی پارلیمنٹ شفق محمد، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید، کولمبیا یونیورسٹی کے تاریخ کے پروفیسر اسلم سید، پیس اینڈ کلچر تنظیم کی چیئرپرسن مشال حسین ملک، سیاسی تجزیہ کار ارشاد محمود، دانشور و لکھاری سیسل شیراز راج، مورخ و صحافی ویوت کایی، سینئر صحافی اندرے بارکس اور انسانی حقوق کی کارکن اور تنظیم برطانوی کشمیری خواتین کی بانی رانا شمع نذیر سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے اس موقع پر اپنے ایک بیان میں بتایاکہ اس وقت یورپ سمیت تقریباً پوری دنیا گذشتہ ایک سال سے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کا سامنا کررہی ہے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام تقریبا سات دہائیوں سے سخت پابندیوں اور ملٹری لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔ بھارتی حکام نے گذشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق، سیاسی و جمہوری حقوق غصب کئے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین