• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی کورونا ویکسین کی سپلائی میں کمی کی اطلاع پر یورپی ممالک کو تشویش

لندن (اے ایف پی/جنگ نیوز )برطانوی دوا ساز کمپنی ایسٹرزینیکا کے یورپ کو کورونا ویکسین کی ابتدائی سپلائی توقع سے کم ہو سکتی ہےکے اعلان کے بعد یورپی یونین کے ممالک میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے تشویش پیدا ہو گئی ہے۔اے ایف پی کے مطابق جمعے کو ہونے والے اس اعلان سے قبل فائزر نے بھی کہا تھا کہ اس کی ویکسین کی شپمنٹ پہنچنے میں ایک ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ اس کے بیلجیئم میں واقع پلانٹ میں کام چل رہا ہے۔ان کمپنیوں نے ایسے وقت پر خبردار کیا ہے جب برطانیہ سے جنم لینی والی وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے تشویش پائی جا رہی ہے۔آسٹریا کے وزیر صحت روڈولف اینشوبر نے اسے ʼبہت بہت بری خبر کہتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے ملک کو فروری میں ایسٹرا زینیکا کی متوقع 6 لاکھ 50 ہزار خوراکوں میں سے صرف آدھی سے کچھ زیادہ ملیں گی۔

تازہ ترین