• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت یونیورسٹی جلد بہت بڑا تحقیقی مرکز بن جائیگی ‘ڈاکٹر عبدالرزاق صابر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب تربت یونیورسٹی خطے کا سب سے بڑا تحقیقی مرکز بن جائے گا اور پاکستان سمیت بیرون ملک سے بھی اسکالرز تحقیق کے لئے تربت یونیورسٹی کا رخ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت یونیورسٹی کے میٹنگ روم میں منعقدہ ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے گیارہویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور ، فیکلٹی آف لاء کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر گل حسن ، کنٹرولر امتحانات تنویر احمد ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عدیل احمد ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ ، شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر وسیم برکت ، پرنسپل عطا شاد ڈگری کالج تربت ڈاکٹر واحد بخش ، ڈگری کالج کے لیکچرر نازل اور سدرہ عبدالٖغفور نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے یونیورسٹی میں سائنسی بنیادوں پر جدید تحقیقی کلچر کو فروغ دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اپنے قابل اساتذہ کی بدولت اپنے طالب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے علاوہ فیکلٹی کے لئے سازگار تعلیمی ماحول اور تحقیقی کلچر کو فروغ دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ وائس چانسلر نے اجلاس میں شرکت کرنے اور یونیورسٹی میں سائنسی طریقہ کار کے تحت تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مفید تجاویز پیش کرنے پر اجلاس کے ممبران کا شکریہ اداکیا ۔
تازہ ترین