• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر خان اور زید دربار کی شادی کو ایک ماہ مکمل

گزشتہ سال دسمبر میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل و اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کی شادی کو ایک ماہ مکمل ہوگیا۔

اس ضمن میں گوہر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تقریبات کی کچھ دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔


گوہر خان نے ان تصویروں کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج ہماری شادی کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے، لوگوں کے لیے یہ دن بےمعنی ہے لیکن میرے لیے آج کا دن بہت خاص ہے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’میں آج سے ایک ماہ قبل اسی تاریخ کو اپنے بہترین دوست اور سچے پیار کے ساتھ ایک خاص رشتے میں منسلک ہوئی تھی۔‘

اُنہوں نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’زید دربار ناصرف ایک حیرت انگیز انسان ہے بلکہ محبت دینے والا شخص بھی ہے۔‘

گوہر خان نے اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے آپ جیسا محبت کرنے والا ہمسفر ملے گا، اس کے لیے آپ کی بہت شکرگزار ہوں۔‘

دوسری جانب گوہر خان کے شوہر زید دربار نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔


زید دربار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج سے ایک ماہ قبل ہم نے اپنی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ کیا تھا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’وہ اپنی زندگی کے ہر موڑ پر اپنی اہلیہ گوہر کا انتخاب کریں گے۔‘

آخر میں اُنہوں نے گوہر خان سے اظہارِ محبت بھی کیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار سال 2020 میں 25 دسمبر، جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس جوڑے نے بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔

تازہ ترین