• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی بیانیے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کا واضح ثبوت ہیں، سینیٹر شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کئی بیانیے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کا واضح ثبوت ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک پی ڈی ایم ہے اور کئی بیانیے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلاول کا عدم اعتماد پر زور ہے اور احسن اقبال کےاس پر شکوک و شبہات ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کا لانگ مارچ پر اصرار ہے، یہ شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کے لیے نکلے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ کررہے ہیں۔

تازہ ترین