• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ شیٹ پر فیصلہ حقائق اور ثبوتوں پر مبنی ہے، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ پر کمیٹی 45 دن میں تحقیقات کرے گی۔

وفاقی وزراء فواد چوہدری اور شیریں مزاری کےہمراہ میڈیا بریفنگ میں شبلی فراز نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے کے ذمے داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ پر فیصلہ حقائق اور ثبوت پر مبنی ہے، کمیٹی دیکھے گی کہ لندن ہائیکورٹ کے فیصلے میں کون کون لوگ سامنے آئے ہیں۔


شبلی فراز نے مزید کہا کہ احتساب یکطرفہ نہیں اور نہ ہی بائے چوائس ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بھی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ معاملے پر وفاقی وزراء پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔

آج بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے عوام کو براڈ شیٹ پر حقائق بتانے کی ہدایت کی۔

فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے اس موقع پر براڈ شیٹ معاملے اور لندن عدالت کے فیصلے پر حکومتی موقف عوام کے سامنے رکھا۔

تازہ ترین