• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کے خلاف ایکشن میں ہوں گا : بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ایکشن میں ہوں گا، پرجوش ہوں کہ اتنے عرصے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آرہی ہے۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ کراؤڈ کو مِس کریں گے امید ہے وہ گھروں میں بیٹھ کر سپورٹ کریں گے، ٹیم سے باہر رہنے والے تین ہفتے میرے لیے مشکل تھے۔

کرکٹر نے کہا کہ ٹیم کو میری ضرورت تھی لیکن انجری کھیل کا حصہ ہے، ایک سیریز میں خراب کارکردگی کے باوجود کھلاڑیوں کو بیک کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر کمبی نیشن پر بات کریں گے، ٹیم بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ موقع دینا پڑتا ہے۔


بابراعظم نے کہا کہ ٹیلنٹ پاکستان میں بہت ہے عبداللہ شفیق مجھے پسند ہے، نوجوان کھلاڑی جتنا انٹرنیشنل کھیلیں گے اتنا فائدہ ہو گا،

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ محمد عامر کی پرفارمنس پہلے جیسی نہیں رہی تھی، اب اگر محمد عامر کی پرفارمنس بہتر ہوئی توسلیکٹرز ضرور دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف بہتری لائے ہیں نسیم شاہ کو مشکل ہوئی لیکن ہر سیریز میں سب کھلاڑی نہیں پرفارم کرتے، مجھے بولنگ پر تشویش نہیں اپنے بولرز پر بھروسہ ہے۔

تازہ ترین