• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اولمپکس گھڑی دوبارہ نصب
نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع اسکوائش لیجنڈ جہانگیرخان کے ساتھ سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم ،شعبہ اسپورٹس کے انچارج ارشد حسین اور دیگرنمایاں ہیں

جاپان میں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود ٹوکیو اولمپکس گیمز کے منتظمیں ان مقابلوں کے انعقاد کے لئے پر امید ہیں، اولمپکس اسٹیڈیم کے باہر ایک بار پھر اولمپکس کائونٹ ڈائون گھڑی نصب کردی گئی ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر بھی ان کھیلوں کے حوالے سے بینرز آ ویزاں کر دئیے گئے ہیں، کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کا وفدرواں ماہ پاکستان آئے گا،کامن ویلتھ گیمز28جولائی سے8اگست2022تک بر منگھم میں ہوں گے ۔ ،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ بوائز ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ اس ماہ کھیلی جائے گی جس کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ کو50ہزار روپے ملیں گے۔ 

دنیا ئے اسکوائش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کھیلوں کے فروغ میںایک مثالی حیثیت رکھتا ہے، کلب میں اسکوائش کھیل سے متعلق ہر طرح سہولت کے حوالے سے جو بھی مدددرکار ہوگی میں انکے شانہ بشانہ کھڑا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلفٹن میںنیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے اسپورٹس کنسلٹنٹ قومی ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کی کر کٹ اکیڈمی کے حوالے سے خدمات کو سہراہا اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین نےکمپلیکس سے متعلق بریفینگ دی ، اس موقع پر انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی افشاں شکیل ، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی عارف بھوپالی،عظمت اللہ خان انورفاروقی ، ابوزر امرائواور دیگر موجود تھے۔

اولمپکس گھڑی دوبارہ نصب
قومی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی سندھ کی جونیئر اور سنیئر بیڈ منٹن ٹیموں کا سکریٹری فرحان علی لاشاری کے ساتھ گروپ

سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن نے دوروزہ ٹرائلز کے بعد قومی سنیئر اور جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے لئے سندھ کی ٹیموں کا انتخاب مکمل کر لیا ہے، ایسوسی ایشن کے نئے سکریٹری فرحان علی لاشاری نے کہا ہے کہ ہم نے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے،ٹرائلز میں صوبے بھر سے 160 کھلاڑیوں نے اوپن ٹرائلز میں حصہ لیا، جونیئر مقابلے 28 سے31جنوری اور سنیئر چیمپئن شپ2سے7فروری تک چار سدہ میں ہوں گے۔

سلیکشن کمیٹی میں سید کاظم علی شاہ ، عقیل قدیر ،عدنان صدیق۔ مس نجمہ شامل تھے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں انڈر 15 بوائز سمیع اللہ ہاشمی اور عبد الحد شیخ انڈر 17 بوائزدمیر احمد، علی زین شیخ، معیز احمد، عبدل اللہ ہاشمی اور موذم طارق سیال، (انڈر 17 گرلز)عمارہ اشتیاق، ثناء حنیف، مریم حنیف اور حیبا طارق (انڈر 19 بوائز)طحہ، عبداللہ صدیقی، فیاض الرحمن، حمزہ اشتیاق اور فرمان (انڈر 19گرلز)عمارہ اشتیاق اور اقراء ندیم سینئر کھلاڑیوں میں خواتین کی ٹیم میں سماء آصف، روشین اعجاز اور عمارہ اشتیاق جبکہ سینئر مردوں کی ٹیم میں عبداللہ صدیقی، محمد طحہ، فیاض الرحمن اور حمزہ خان شامل ہیں۔ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ اور ویسپا یوتھ کپ 7 فروری تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین