• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف گلوکار عمیر جسوال نے اہلیہ معروف اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

ہیوی موٹر بائیکس کے شوقین عمیر جسوال اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر آئے دن نئی نئی تصاویر اپلوڈ کرتے ہرتی ہیں جن سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُنہیں موٹر سائیکلز کتنے پسند ہیں۔

عمیر جسوال کی جانب سے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں اُنہیں ثناء جاوید کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔


عمیر جسوال کی جانب سے شیئر کی تصویروں میں ثناء جاوید موٹر بائیک کا ہینڈل پکڑے نظر آ رہی ہیں جبکہ عمیر جسوال پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں، تصاویر میں عمیر اور ثناء دونوں ہی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

عمیر جسوال کی جانب سے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن بھی لکھا گیا ہے جس میں اُن کا ثناء جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’میری پسندیدہ بائیکر لڑکی، میں تم سے، تمہارے بے تُکے لطیفوں، تمہارے غلط وقت پر ہنسنے سے محبت کرتا ہوں، اور جب میں تم سے دور ہوتا ہوں تو تہماری ایڈونچر سے بھرپور عادتوں کو بہت یاد کرتا ہوں۔‘

عمیر جسوال نے ثنا جاوید کو ایک سیدھا سادہ اور بے ضرر انسان قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’چلو تمہیں تمہاری بائیک دلوادی جائے، کیوں کہ آپ نے تویقیناً گرا دینا ہے مجھے۔‘

عمیر جسوال کی جانب سے اپنی پوسٹ کے آخر میں دو دلچسپ ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے لکھا ہے کہ ’بیوی کی ہر بات نہیں مانتے،‘ جبکہ دوسرے ہیش ٹیگ میں لکھا ہے کہ ’نہیں ثناء، تم مجھے بائیک رائیڈ پر نہیں لے جا سکتی ہو۔‘

تازہ ترین