بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے دو اضلاع میں کورونا وائرس کے صرف چار نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا نو مریض صحت یاب ہوگئے، جبکہ صوبے میں کوورنا کے پھیلاو کی شرح 1.3 فیصد رہی۔
محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبے میں 290 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 2 اضلاع سے 4 نئے کیسز سامنے آئے۔ ان میں تین کورونا کیسز کوئٹہ اور ایک خضدار سے رپورٹ ہوا۔
صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 1.3 فیصد رہی۔ صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 754 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 9 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 268 ہوگئی۔ بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 193 ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے287 ٹیسٹ کئے گئے۔ اس دوران کورونا کے3 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شرح 1.0 فیصد رہی۔