• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی بینچ: عارف علوی کی بطور صدر تقرری کیخلاف درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

سابق صدر عارف علوی—فائل فوٹو
سابق صدر عارف علوی—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عارف علوی کو صدر بنانے کے خلاف درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

عارف علوی کی بطور صدرِ مملکت تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر بھی 6 رکنی آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایسی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج ہوں تو ہی حوصلہ شکنی ہو گی۔

آئینی بینچ نے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید