• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: موٹر وے پولیس نے قیمتی سامان اور بیگ مالک کے حوالے کر دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بہاولپور میں ایم 5 موٹر وے پر موٹر وے پولیس نے قیمتی سامان اور بیگ مالک کےحوالے کر دیا۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق جلال پور انٹر چینج سے قیمتی سامان، نقدی رقم اور بیگ پولیس کو ملا تھا، نقدی رقم، زیورات اور سامان کی مالیت 8 لاکھ 47 ہزار روپےتھی۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ جھانگڑا شرقی سے ملتان جانے والے شہری کا بیگ واش روم میں رہ گیا تھا۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہری نے موٹر وے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی اور اے آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید