• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ساحر شمشاد کی قطر کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع سے ملاقاتیں

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا قطر کے سرکاری دورہ پر دوحہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود بن عبدالرحمان سے ملاقات ہوئی۔ 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی قطر کے وزیر دفاع اور  چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطے کی ابھرتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاع اور سیکیورٹی شعبوں میں قطر سے ملٹری سطح پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قطری قیادت نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کیا اور دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔ 

جنرل ساحر شمشاد کو قطری مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید