• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد نواز شریف کے بیانیہ کی نفی ہوگی، کامیابی کیلئے ان قوتوں کا سہارا لینا پڑیگا جنہیں ہم پارلیمنٹ سے باہر کرنا چاہتے ہیں، ن لیگ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کی رائے

اسلام آباد( نوشین یوسف )مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے بیشتر ارکان نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کر دی ہے ۔

ن لیگی ارکان کے رائے ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد نواز شریف کے بیانیے کی نفی ہو گی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کی رائے تھی کہ تحریک عدم اعتماد کامیابی کیلئے کسی کا سہارا لینا ہو گا۔ ان قوتوں کا سہارا لینا پڑے گا جنہیں ہم پارلیمنٹ سے باہر کرنا چاہتے ہیں،

۔ تحریک عدم اعتماد کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی لیکن ایسا ہونا نہیں چاہیے۔

تازہ ترین